بیوی اور ساس کے قاتل کو دوبارعمرقید و جرمانہ

شعیب جمیل

ایڈیشنل سیشن جج پشاور مرزا محمد کاشف نے اٹھارہ سال تک مفرور رہنے والے بیوی اور ساس کے قتل میں نامزد ملزم کو جرم ثابت ہونے پر دو بار عمر قید اور مجموعی طورپر بیس لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنادی۔ استغاثہ کے مطابق ملزم عمران پر الزام ہے کہ اس نے 2006 میں تھانہ متھرا کی حدود میں اپنی بیوی اور سا س پر فائرنگ کردی ،جس سے اسکی بیوی موقع پر جابحق ہوئے جبکہ ساس شدید زخمی ہوئے جس نے ہسپتال میں زخمی حالت میں پولیس کو رپورٹ درج کرتے ہوئے بتایاکہ اسکی بیٹی اپنے خاوند سے ناراض ہوکر میکے بیٹھی تھی جس اسکے داماد نے انکے گھر میں گھس کر ان پر فائرنگ کردی، بعدازیں ملزم کی ساس بھی زخموں کی تاب نہ لاکر جابحق ہوگئی ۔ پولیس نے ملزم کے خلا ف مقدمہ درج کرلیا، اس دوران ملزم اٹھارہ سال مفرور رہا پولیس نے ملزم کو 2024میں گرفتار کرلیا۔ گزشتہ روز ٹرائل مکمل ہونے پر عدالت نے تمام گواہوں اور ثبوتوں کی بنا پر ملزم پر جرم ثا بت ہونے پر دو بار عمر قید اورمجموعی طور پر بیس لاکھ روپے مقتولین کے ورثا کو بطور جرمانے ادا کرنے کی سزا سنادی جبکہ جرمانہ کی عدم ادائیگی کی صورت میں ملزم کو مزید چھ ماہ کی قید جیل میں گزارناہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed