خیبر پختونخوا پر 150ارب کا مالی بوجھ ہے، مزمل اسلم

خیبر پختونخوا کے مشیر خزانہ مزمل اسلم نے کہا ہے کہ صوبے پر 150ارب روپے کا مالی بوجھ ہے،پی ایس ڈی پی میں کٹوتی اور ٹیکس میں کمی سے صوبے کی مالی مشکلات میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ مزمل اسلم نے وفاقی محصولات اور صوبائی اخراجات کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے کہ رواں مالی سال وفاقی ٹیکس محصولات میں 800سے 1000ارب روپے تک کمی کا امکان ہے جس سے صوبے کو نقصان ہوگا۔ انہوں نے بتایا کہ پی ایس ڈی پی میں 180 ارب روپے کٹوتی اور ٹیکس کمی سے خیبرپختونخوا کو 120 ارب روپے کم ملیں گے۔ ان دونوں اقدامات کے نتیجے میں صوبے کی مالی مشکلات میں نمایاں حد تک اضافہ متوقع ہے۔مشیر خزانہ نے کہا کہ خیبرپختونخوا نے سیلابی امداد پر 10 ارب، آئی ڈی پیز بحالی پر 15 ارب روپے خرچ کیے ہیں۔ مزید براں کسانوں، موٹر سائیکلوں اور بسوں کے فیول معاوضے کی مد میں بھی صوبے نے 10 ارب روپے خرچ کیے ہیں۔مزمل اسلم کا کہنا تھا کہ صوبے پر مجموعی مالی دبا 150 ارب روپے تک پہنچ چکا ہے اور یہ سلسلہ تاحال جاری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed