امریکا اور ایران سیز فائر کے بعد پاکستان عالمی توجہ کا مرکز بن گیا جب کہ امریکا ایران مذاکرات کل (جمعہ) 10 اپریل کو آسلام آباد میں ہونگے۔جمعے کو اسلام آباد میں ہونے والے مذاکرات کی کوریج کیلئے عالمی میڈیا کی بڑی تعداد پاکستان پہنچے گی۔بیرون ممالک کے صحافیوں نے پاکستان کے ویزہ کیلئے درخواست کردی، پوری دنیا کا میڈیا ان مذاکرات کو کور کرنے کا خواہاں ہے۔ذرائع کے مطابق امریکا اور یورپی ممالک سے بڑی تعداد میں صحافی پاکستان پہنچیں گے، بھارت سے بھی صحافیوں کی بڑی تعداد پاکستان پہنچے گی، دہلی میں ویزہ کے خواہشمند صحافیوں نے ہائی کمیشن سے رابطہ کیا ہے۔







