ایک ہفتے میں 15 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا،ادارہ شماریات

ملک میں ایک ہفتے میں 15اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 9 اشیا سستی ہوئیں ،27 کی قیمتیں مستحکم رہیں۔وفاقی ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری کر دی ۔رپورٹ میں بتایا ہے کہ ایک ہفتے میں ایل پی جی 13.28 فیصد مہنگی ہوئی، انڈوں کی قیمت میں 2.23 اور مرغی کی قیمت میں 2.13 فیصد اضافہ ہوا۔رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں دال ماش 1.74 اور مٹن 1.54 فیصد مہنگا ہوا۔رپورٹ میں مزید بتایا ہے کہ دودھ، دہی، بیف اور دال مسور کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا۔رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں ٹماٹر 6.03 فیصد، لہسن 3.38 فیصد، آلو 1.22 فیصد اور پیاز 1.21فیصد سستے ہوئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed