پرائیویٹ تعلیمی اداروں نے ٹرانسپورٹ فیس میں 60فیصد اضافہ کر دیا ہے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد پرائیویٹ تعلیمی اداروں کی جانب سے ٹرانسپورٹ فیس میں 60 فیصد سے زائد کا اضافہ کر دیا ہے اور اس سلسلے میں والدین کو اگاہ کر دیا ہے۔سالانہ نتائج کی اعلان کے بعد پرائیویٹ سکولوں نے اپنی فیسوں میں بھی اضافہ کر کے والدین پر بم فیسوں کی مد میں پھینک دیے ہیں جبکہ پرائیویٹ ٹرانسپورٹ گاڑیوں نے بھی بچوں کی فیسوں میں اضافہ کر دیا ہے پرائیویٹ تعلیمی اداروں کی جانب سے اندرونی شہر پشاور پشاور کی مضافاتی علاقوں پشاور کینٹ یونیورسٹی روڈ حیات آباد رنگ روڈ ورسک روڈ سمیت دیگر مختلف مقامات کیجئے بچوں کے سکولوں کے حوالے سے فیسوں میں اضافہ ٹرانسپورٹ کی مد میں کر دیا ہے مختلف یونیورسٹیوں کالجز وغیرہ بھی ٹرانسپورٹ فیس میں اضافہ کر دیا ہے ٹرانسپورٹ فیس میں اضافے کے علاوہ پرائیویٹ سکولوں کی جانب سے سالانہ فیسوں میں بھی اضافہ کرتے ہوئے والدین پر مہنگائی کا بم گرا دیا ہے







