پاکستان سے مشرق وسطی جانے والی مختلف ائیرلائنز کی 156 پروازیں منسوخ

مشرق وسطی میں جنگی صورتحال کے باعث پاکستان سے مشرق وسطی کی تمام پروازیں دوسرے روز بھی منسوخ کردی گئیں۔پروازیں منسوخ ہونے کے باعث ہزاروں مسافر پھنس گئے۔ذرائع کے مطابق ایران، اسرائیل اور امریکا کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث پاکستان سے مشرق وسطی جانے والی مختلف ائیرلائنز کی 156 پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔ذرائع کے مطابق لاہور ائیرپورٹ پر مجموعی طور پر 22 بین الاقوامی پروازیں منسوخ ہوئیں۔ اسی طرح اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر بھی 18 بین الاقوامی پروازیں منسوخ کی گئیں، جس کے باعث بڑی تعداد میں مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ائیرپورٹ ذرائع نے بتایا کہ ملتان، سیالکوٹ، پشاور اور کوئٹہ ائیرپورٹس سے مشرق وسطی جانے والی متعدد پروازیں بھی منسوخ کی گئی ہیں جبکہ کراچی سے بھی مشرق وسطی کے مختلف شہروں کے لیے پروازوں کو منسوخ کیا گیاہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed