صوبے میں افغان مہاجرین کو محدود کرنے کے لیے تجاویز طلب کر لی ہے عید کے بعد مہاجرین کے خلاف سخت ترین آپریشن کے لیے حکمت عملی مرتب کی گئی ہے سرکاری ذرائع کے مطابق مہاجرین کی کاروبار پر پابندی عائد کرنے ان کی گاڑیوں کاروباری اور رہائشی مراکز کو سیل کرنے انہیں سرکاری تحویل میں لینے وغیرہ کی تجاویز دی گئی ہے غیر قانونی طور پر پاکستانی کارڈ بنانے والی مہاجرین کے خلاف سخت ترین کاروائی زیر غور ہے غیر قانونی کاروباری مہاجرین رہائشی افراد کا ڈیٹا پہلے ہی سے مرتب کیا گیا ہے شہر کے مختلف رہائشی علاقوں کمرشل علاقوں میں کاروبار اور رہائشی مہاجرین جنہوں نے غیر قانونی پاکستانی کارڈز بنا کر رکھے ہیں کی گرفتاریوں کے ساتھ ساتھ انہیں فوری طور پر پاکستان سے ڈی پورٹ وغیرہ کی تجاویز زیر غور ہے جن مہاجرین نے گاڑیاں حاصل کی ہیں انہیں سرکاری طور پر ضبط کیا جائے گا جن پاکستانیوں نے افغان مہاجرین فیملیز میں رشتے کی ہے یا جن افغانیوں نے پاکستانی شہریوں سے رشتہ موجود ہے ان کے خلاف بھی کاروائی کی جائے گی پاکستانی پاسپورٹ بنانے والے مہاجرین کے خلاف بھی کاروائی کی جائے گی شہر کے مختلف کاروباری بڑے بڑے مراکز میں موجود مہاجرین کا دوبارہ ڈیٹا طلب کیا گیا ہے مختلف کاروبار کرنے والے مہاجرین کے پاکستانی رشتہ داروں وغیرہ کا ڈیٹا بھی طلب کیا جا رہا ہے پنجاب میں کام کرنے والی غیر گاونی پاکستانی کارڈز بنانے والے مہاجرین کا ڈیٹا بی وزارت داخلہ اور پنجاب حکومت کو بھجوا دی گئی ہے







