احتساب عدالت کے جج حامد مغل نے نجی لینڈ مارکیٹنگ کمپنی کے نام پر اربوں روپے ہڑپنے کے سکینڈل میں گرفتار ملزم کو تفتیش کے لیے سات روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالہ کردیا ۔ دوران سماعت نیب سپیشل پراسیکیوٹر حبیب اللہ بیگ اور تفتیشی افسر پیش ہوئے ، اس دوران عدالت کو بتایا گیا کہ ملزم عبد الوحید بٹ نے نجی لینڈ مارکیٹنگ کے نام پر سادہ لوح عوام سے پیسے بٹورنے ہیں ، ملزم نے 1616 افراد سے 3.73 بلین روپے بٹورے ہیں ۔متاثرہ افراد نے نیب میں شکایات درج کی جس پر کاروائی ہوئی اور ملزم کے خلاف وارنٹ جاری کیا تو ملزم نے عدالت سے عبوری ضمانت لینے کے درخواست دائر کی عدالت نے عبوری ضمانت خارج کردی جس کے بعد ملزم کو حراست میں لیا گیا ، ملزم سے تفتیش کی ضرورت ہے جسمانی ریمانڈ پر حوالہ کیا جائے ۔ عدالت نے تفتیش کے لیے ملزم کو سات روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالہ کردیا ۔







