دہشتگردی کے بڑھتے ہوئے خطرات سے مثر طور پر نمٹنے کے لیے خیبرپختونخوا پولیس جدید اسلحہ اور آلات سے خود کو مزید مضبوط بنانے جا رہی ہے۔ صوبائی پولیس حکام کے مطابق فورس کی استعداد بڑھانے اور جوانوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے بڑے پیمانے پر جدید ہتھیار اور ٹیکنالوجی خریدنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ منصوبے کے تحت 50 بیریٹا اسنائپر رائفلز اور 100 دیگر اسنائپر رائفلز خریدی جائیں گی، جبکہ مجموعی طور پر 1250 جدید خودکار ہتھیار ٹی ڈبلیو ایس فورس کا حصہ بنیں گے۔ اس کے علاوہ 3 ہزار چھوٹے اور 3 ہزار 250 بڑے ہتھیاروں کو جدید بنانے کے لیے ریلز بھی فراہم کی جائیں گی۔انسداد دہشتگردی صلاحیت کو بہتر بنانے کے لیے 430 تھرمل بائنیکیولرز اور 330 تھرمل ٹی آئی کیمرے خریدے جائیں گے، جبکہ نگرانی کے نظام کو مضبوط بنانے کے لیے 73 سرویلنس ڈرون فورس میں شامل کیے جائیں گے۔ پولیس کو ڈرون خطرات سے نمٹنے کے لیے 14 اینٹی ڈرون گنز اور 4 سرچنگ ڈرون بھی فراہم کیے جائیں گے۔پولیس حکام کے مطابق دہشتگردی کے خلاف کارروائیوں کے لیے 20 جدید بم ڈسپوزل سوٹس اور سرچ آپریشنز کے لیے ایک ہزار اسمارٹ اسپارٹا کیمرے بھی خریدے جائیں گے۔ اسی طرح اہلکاروں کی جانوں کے تحفظ کے لیے 6 ہزار بلٹ پروف جیکٹس اور 6 ہزار بلٹ پروف ہیلمٹس کی خریداری کا فیصلہ کیا گیا ہے۔پولیس گاڑیوں کی سیکیورٹی بڑھانے کے لیے 39 گاڑیوں کی فرنٹ اسکرین اور 5 ڈبل کیبن گاڑیوں کی مکمل بلٹ پروفنگ کی جائے گی، جبکہ 210 بی سیون لیول بکتر بند گاڑیاں اور مزید 1200 آپریشنل بکتر بند گاڑیاں بھی حاصل کی جائیں گی۔ پولیس گاڑیوں کی سائیڈ آرمرنگ اور باڈی فیبریکیشن بھی اس منصوبے کا حصہ ہیپولیس حکام کے مطابق یہ تمام اقدامات خیبرپختونخوا پولیس جدید اسلحہ اور ٹیکنالوجی سے لیس کرنے کے لیے کیے جا رہے ہیں تاکہ دہشتگردی کے خلاف کارروائیاں مزید مثر اور محفوظ بنائی جا سکیں اور عوام کے جان و مال کا تحفظ یقینی ہو۔







