ہنزہ میں زیرزمین دھماکوں کی آوازیں ،زلزلے کے جھٹکے

ہنزہ میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔زلزلے کے باعث منفی درجہ حرارت میں چیپورسن گوجال کے رہائشیوں نے رات کھلے آسمان تلے گزاری۔مقامی افراد کے مطابق چیپورسن میں زیر زمین تین بڑے دھماکوں کی آوازیں سنائی دیں۔انہوں نے کہا کہ پہاڑوں سے لینڈ سلائیڈنگ ہوئی اور متعدد مکانات میں دراڑیں پڑ گئیں۔مقامی ذرائع کا کہنا تھا کہ 2ماہ سے چیپورسن کے مختلف حصوں میں زمینی جھٹکے محسوس کیے جا رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed