سیلابی صورتحال کے بعد ضلع چارسدہ میں ڈینگی کیسز تیزی سے بڑھنے لگے، ہر گھر اس سے متاثر ہونے لگا ہے، جبکہ اس دوران متاثرہ علاقوں میں مہم تیز کر دی گئی، تاکہ اس وبائی مرض کو روکا جا سکے۔کمشنر پشاور ڈویژن ریاض محسود نے ڈینگی سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا، ڈی سی چارسدہ ڈاکٹر عظمت اللہ وزیر اور ڈی ایچ او ڈاکٹر واسع اللہ نے کمشنر پشاور کو اس صورتحال کے حوالے سے بریفنگ دی۔کمشنر پشاور ڈویژن نے ضلعی انتظامیہ اور محکمہ چارسدہ کی جانب سے کئے جانے والے اقدامات میں مزید تیزی لانے کی ہدایات جاری کیں، اور کہا کہ عوام احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔ان کا کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ مائیکرو پلان کے تحت گھر گھر سپرے اور اقدامات کر رہی ہے اور حفاظتی ادویات وغیرہ بھی تقسیم کی جائیں گی، ٹی ایم اے چارسدہ کو فنڈز اور سٹاف کی فراہمی کے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا ہے ہیں۔کمشنر پشاور نے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال میں ڈینگی وارڈ کا دورہ بھی کیا، اس موقع پر انہوں نے اعلان کیا کہ ایک ہفتے میں ڈینگی کو قابو کر لیں گے، رجڑ، امیر آباد اور ایم سی ون کے علاقوں کا بھی موقع پر جائزہ لیا گیا







