بچوں کو نوڈلز کھلانے والے والدین کیلئے بری خبر

بچوں کو نوڈلز کھلانے والے والدین کے لئے بری خبر آگئی ، فوڈ اتھارٹی نے 2000سے زائد زائدالمیعاد نوڈلز کے کارٹن برآمد کرلیے۔خیبرپختونخوا فوڈ اتھارٹی نے رنگ روڈ پر واقع ایک گودام پر کارروائی کرتے ہوئے بڑی مقدار میں زائدالمیعاد اشیائے خوردونوش برآمد کرلیں۔ترجمان فوڈ اتھارٹی نے بتایا کہ چھاپے کے دوران 15 ہزار کلو سے زیادہ زائد المیعاد گلوکوز، نوڈلز اور دیگراشیا برآمد ہوئیں۔ترجمان کا کہنا تھا کہ کارروائی میں 2000 سے زائد زائدالمیعاد نوڈلز کے کارٹن، 3000 کلوگرام سے زیادہ ایکسپائرڈ کینڈیز، چپس، پاپڑ، بسکٹس اور جوسز ضبط کئے گئے۔ترجمان نے مزید کہا کہ گودام مالکان زائدالمیعاد اشیا کی ایکسپائری ڈیٹ تبدیل کرکے مارکیٹ میں سپلائی کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔فوڈ اتھارٹی نے کہا کہ کارروائی کے بعد گودام مالکان کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے اور مزید قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔وزیر خوراک ظاہر شاہ طورو نے اس موقع پر کہا کہ شہریوں کی صحت پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، ملاوٹ مافیا اور مضر صحت اشیا فراہم کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی جاری رہے گی۔یاد رہے گذشتہ سال لاہور کے علاقے مناواں میں 2 بہن بھائی مبینہ طور پر غیر معیاری نوڈلز کھانے سے زندگی کی بازی ہار گئے تھے۔پولیس کا کہنا تھا کہ جاں بحق بہن بھائیوں میں 11 سالہ مریم اور 9 سالہ رافع شامل ہیں، بچوں کی ماں نے باغبانپورہ بازار سے 30، 30 روپے کے نوڈلز کے 2 پیکٹ لیے تھے۔پولیس نے بتایا تھا کہ ماں نے گھر میں بچوں کو نوڈلز بناکر دیے تو دونوں بچوں کی حالت غیر ہوگئی، 11سالہ مریم گھر میں ہی انتقال کرگئی جبکہ 9سالہ رافع نے اسپتال پہنچ کر دم توڑ دیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed