جعلی کرنسی کیس، ملزم اقبال شاہ کی ضمانت منظور

ایڈیشنل سیشن جج مرزا محمد کاشف نے گھر میں جعلی کرنسی بنانے کے الزام میںگرفتار ملزم اقبال شاہ کو ضمانت پر رہا کرنے کے احکامات جاری کردیئے ۔ ملزم کی جانب سے کی کیس کی پیروی اسد خان شہزادہ  یوسفزئی ایڈووکیٹ نے کی۔ استغاثہ کے مطابق گرفتار ملزم اقبال شاہ پر الزام ہے کہ وہ تھانہ آغا میر جانی کی حدود میں دیگر شریک جرم ملزمان کے ساتھ ملکر گھر میں جعلی کرنسی بناتے تھے ،مخبر کی اطلاع پر پولیس نے گھر پر چھاپہ مار کر جعلی کرنسی بنانے کا سامان برآمد کرکے ملزمان کے خلاف دفعہ 489,ABC اور D473کے تحت مقدمہ درج کرلیا،گرفتار ملزم اقبال شاہ نے اپنی گرفتاری کے خلاف سیشن کورٹ میں ضمانت کی درخواست دائر کررکھی تھی، گزشتہ روزدلائل مکمل ہونے پر عدالت نے ملزم کی ضمانت کی درخواست منظور کرتے ہوئے اسے رہاکرنے کے احکامات جاری کردیئے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed