تین ملکی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے افغانستان کو 39 رنز سے شکست دے دی۔

تین ملکی   سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے افغانستان کو 39 رنز سے شکست دیکر دو پواینٹس حاصل کر لیے۔

شکیل الرحمان

 

 

شارجہ میں کھیلے گیے پہلے میچ میں پاکستان نے افغانستان کو39  رنزسےہراکر سہ ملکی سیریز میں دو پواینٹس حاصل کرلیے۔

افغانستان کے لیے دل دہلا دینے والی شکست تھی۔  ایک مرحلے پرانکا سکور  93/2 تھے، انہیں 52 گیندوں پر 90 کی ضرورت تھی اور پھر، یہ سب بدل گیا۔ انہوں نے اپنی آخری 8 وکٹیں صرف 50 گیندوں میں صرف 50 رنز پر گنوا دیں۔ یہ شارجہ میں ٹی ٹوئنٹی میں ان کی دوسری  سب سے بڑی شکست تھی ۔ تشویشناک بات یہ ہے کہ بیٹنگ کے نقطہ نظر سے، انہیں ایک بڑے حل کی ضرورت ہے جیسا کہ ان کے آخری 9 ٹی 20 میں، یہ ان کی تمام 10 وکٹیں کھونے کا چوتھا واقعہ ہے۔183رنزکےتعاقب میں افغانستان کی ٹیم بیسویں اوورز کی پانچویں گیند پر 143رنز بناکر آوٹ ہوگیی۔ایک موقع پر افغانستان کا سکور 93رنز تھا اور انکے دو وکٹ آوٹ تھے لیکن صرف چار رنز افغانستان کے مزید پانچ وکٹیں گر گیی اور یہی سے میچ پاکستان کے حق میں ہوگیا تھا

لیکن کپتان راشد خان نے غیر متوقع طور پر صرف سولہ گیندوں پر 39رنز بناکر یہ شکست 39رنز تک محدود کردی راشد کی اننگز میں پانچ چھکے شامل تھے۔گرباز نے 38رنز بنایے پاکستان کی جانب سے حارث رووف نے چار جبکہ شاہین آفریدی,محمد نواز اور سفیان مقیم نے دو دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ پاکستان ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی اور  مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 182 رنز اسکور کیے۔

پاکستانی  کپتان سلمان آغا 53 رنز پر ناٹ آؤٹ  رہے۔ جس میں تین چوکے اور تین چھکے شامل تھے۔ صاحبزادہ فرحان 21، محمد نواز 21، فخر زمان 20، محمد حارث 15، فہیم اشرف 14، صائم ایوب 14 اور حسن نواز 9 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔

افغانستان کی جانب سے فرید احمد نے 2 جبکہ مجیب الرحمان، محمد نبی، کپتان راشد خان اور عظمت اللہ عمرزئی نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed