خیبر پختونخوا اسمبلی میں موٹر وہیکل آرڈیننس ترمیمی بل 2025 پیش

ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا میں الیکٹرک اور ہائبرڈ گاڑیوں کے اندراج کے لئے نیا قانون متعارف کردیا گیا اس سلسلے میں موٹر وہیکل آرڈیننس ترمیمی بل 2025اسمبلی میں پیش کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا اسمبلی میں موٹر وہیکل آرڈیننس ترمیمی بل 2025پیش کردیا گیا جس کے مطابق شہری اپنی پسند کا پرسنلائزڈ رجسٹریشن مارک حاصل کر سکیں گے۔
بل کے مطابق رجسٹریشن نمبر گاڑی کی فروخت کے بعد بھی مالک کے پاس رہے گاتین سال استعمال نہ ہونے پر پرسنلائزڈ رجسٹریشن نمبر منسوخ ہو جائے گا۔
ترمیمی بل میں کہا گیا ہے کہ رجسٹریشن نمبر جعلسازی پر بھاری جرمانہ اور گاڑی ضبط کرنے کی سزا مقررجبکہ سالانہ بائیو میٹرک تصدیق کے بعد رجسٹریشن نمبر فعال رہے گا۔
بل کے تحت متعلقہ افسران کو سڑک پر گاڑیوں کی چیکنگ اور تصدیق کا اختیار مل گیا،مالک کی وفات کے بعد گاڑی ان کے ورثا کے نام منتقل ہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed