سکھر میں نارا کینال پر کپڑے دھونے والی خاتون پر مگر مچھ نے حملہ کردیا، مگرمچھ خاتون کو کئی میٹر پانی میں لے گیا، چیخ و پکار پر شوہر نے کینال میں چھلانگ لگا کر بیوی کو بچایا، خاتون کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ذرائع کے مطابق سکھر کے علاقے صالح پٹ ریاض آباد میں نارا کینال میں کپڑے دھونے والی خاتون پر مگرمچھ نے حملہ کردیا، مگرمچھ خاتون کا پیر جبڑے میں دبا کر پانی میں کئی میٹر تک گھسیٹ کر لے گیا،خاتون کی چیخ پکار پر اس کے شوہر نے نارا کینال میں چھلانگ لگائی، ملاح حب علی اپنی بیوی ہدایتاں کو مگرمچھ سے چھڑوانے میں کامیاب ہوگیا۔ذرائع کے مطابق مگرمچھ نے خاتون کی ٹانگ بری طرح چبا ڈالی جسے شدید زخمی حالت میں سول ہسپتال سکھر منتقل کردیا گیا۔علاقہ مکینوں کے مطابق نارا کینال میں متعدد مگرمچھ ہیں، علاقے میں بیشتر لوگوں پر مگر مچھ حملہ کرچکے ہیں۔







