عالمی ادارہ صحت نے مدینہ کو صحت مند شہر کے طور پر تسلیم کرنے کی منظوری دی ہے۔ اسلام کے دوسرے مقدس ترین مقام نے 80 پوائنٹس حاصل کئے ہیں ۔مدینہ ریجن کے گورنر شہزادہ سلمان بن سلطان نے ایک تقریب کے دوران وزیرِ صحت فہد الجلاجل سے عالمی ادررہ صحت کا ایکریڈشن سرٹیفکیٹ وصول کیا۔عالمی ادارہ صحت نے سعودی عرب کے 14 دیگر صحت مند شہروں کو بھی تسلیم کیا ہے۔لیڈرز مینا میگزین کے مطابق ان میں طائف، تبوک، الدرعیہ، عنیزہ، جلاجل، المندق، الجموم، ریاض، الخبر اور شرورہ شامل ہیں۔







