ویب ڈیسک: خیبر پختونخوا اسمبلی کی خاتون کی مخصوص نشست پراے این پی نے ٹاس جیت لیا جس کے نتیجے میں شاہدہ وحید رکن اسمبلی منتخب ہو گئے ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق الیکشن کمیشن میں خیبر پختونخوا اسمبلی کی خاتون کی مخصوص نشست پر اے این پی اور پی ٹی آئی پی کے درمیان ٹاس کیا گیا، ٹاس کے موقع پر دونوں پارٹیوں کے عمائدین موجود تھے۔
ٹاس جیتنے پر عوامی نیشنل پارٹی کی شاہدہ وحید رکن خیبرپختونخوا اسمبلی منتخب ہو گئیں، ٹاس جیتنے سے اے این پی کے اراکین کی تعداد چار ہو گئی ہے۔
اے این پی نے ٹاس جیت لیا،شاہدہ وحید رکن خیبرپختونخوا اسمبلی منتخب







