وزیراعظم شہباز شریف نے حج آپریشن کی تیاری شروع کرنے ،نجی سکیم ریگیولرائز کرنے کی ہدایت کردی۔ جاری بیان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے اگلے سال حج کی تیاریوں کے حوالے سے جائزہ اجلاس کی صدارت کی جس میں وفاقی وزرا مصدق ملک، سردار محمد یوسف اور متعلقہ اعلی حکام نے شرکت کی۔وزیراعظم نے آئندہ برس حج آپریشن کی تیاری ابھی سے شروع کرنے کی ہدایت کی ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ سعودی عرب کی جانب سے جاری کردہ حج پالیسی سے لائحہ عمل مرتب کیا جائے آئندہ برس حاجیوں کی خدمت میں کسی قسم کی لاپرواہی قبول نہیں ہوگی۔اجلاس میں وزیر اعظم نے وزارت مذہبی امور کو نجی حج سکیم ریگیولرائز کرنے کی بھی ہدایت کی۔انہوں نے کہا کہ آئندہ برس حج کے حوالے سے مدت کا تعین کرکے جلد لائحہ عمل مرتب کرکے پیش کیا جائے۔







