عید الاضحی ‘خیبر پختونخواکے دریائوں میں نہانے پرپابندی عائد

عیدالاضحی کے موقع پر حادثات کی روک تھام کے لیے صوبائی دارالحکومت پشاور، نوشہرہ اور چارسدہ میں کشتی رانی اور دریائوں میں نہانے پر مکمل پابندی ہوگی۔کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود، کشتی رانی اور دریائوں میں نہانے پر دفعہ 144 کے تحت پابندی عائد کی گئی ہے، پابندی پر عمل درآمد کے لیے پولیس اور سول ڈیفنس کے اہلکار ڈیوٹیوں پر موجود رہیں گے۔اس کے علاوہ تفریحی پارک میں زائد ٹکٹ وصولی کی روک تھام کے لیے بھی ضلعی انتظامیہ پشاور، نوشہرہ اور چارسدہ کے ضلعی انتظامیہ کو احکامات جاری کیے گئے ہیں۔تفریحی پارکس کی سیکیورٹی اور بے ہودہ حرکات کی روک تھام کے لیے بھی پولیس کو احکامات جاری کیے گئے ہیں عید الاضحی کے موقع پر کسی بھی تفریحی پارک انتظامیہ کو خود ساختہ ٹکٹ وصولی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed