بلاول بھٹو کی سفارت کاری رنگ لارہی ہے ، ہمایو ن خان

سیکرٹری جنرل پاکستان پیپلز پارٹی محمد ہمایوں خان کی چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری کی پر اعتماد سفارت کاری کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پاکستان کا بیانیہ عالمی سطح پر پذیرائی حاصل کر رہا ہے دنیا بھر میں پاکستان کی آواز سنی جا رہی ہے، انہوں نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے عالمی رہنما ئوں اور بین الاقوامی تنظیموں کے ساتھ ملاقاتوں نے پاکستان کے تعلقات کو مضبوط کیا ہے، بلاول بھٹو زرداری نے ٹھوس شواہد کے ساتھ پاکستان کا بیانیہ پیش کیا ہے اقوام متحدہ کی قراردادوں کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے دریائے سندھ اور کشمیر جیسے اہم مسائل پر عالمی سطح پر توجہ دلوائی ہے، ہمایوں خان نے کہا کہ بھارت کی جانب سے بین الاقوامی قوانین مسلسل خلاف ورزی کے ثبوت پیش کئے ہیں، ہمایوں خان پاکستان جنگ کی بجائے مذاکرات کے ذریعے امن چاہتا ہے، پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف قربانیاں دیں ہیں عالمی سطح پر سفارت کاری اور تعاون کی وکالت میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی کوششوں کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں، سیکرٹری جنرل پاکستان پیپلز پارٹی ہمایون خان نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا اقوام متحدہ میں او آئی سی گروپ سے خطاب، پاکستان کے مقف کی مثر ترجمانی اور اعلی سفارتی فہم کا مظہر تھا، جو ایک قابل تحسین سفارتی پیش رفت ہے۔انہوں نے نہ صرف بھارت کے جارحانہ رویے کو بے نقاب کیا بلکہ اسلامی دنیا کو متحد ہو کر مثر ردعمل دینے کی ضرورت پر زور دیا۔ اپنے خطاب میں سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی، مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی، بھارت میں بڑھتی ہوئی اسلاموفوبیا اور بھارتی ڈس انفارمیشن مہم جیسے سنگین معاملات پر کھل کر بات کی۔انہوں نے دنیا کو یہ واضح پیغام دیا کہ پاکستان امن کا خواہاں ہے، لیکن قومی وقار اور کشمیری عوام کے حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed