باجوڑ(نمائندہ خصوصی)
باجوڑ میں پولیس چوکی پر رات گئے مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار شہید ہوگیا ہے۔ تحصیل خار کے علاقہ حاجی لونگ پل پولیس چوکی پر رات گئے مسلح افراد نے حملہ کیا، کئی گھنٹوں تک چھوٹے بڑے ہتھیاروں سے فائرنگ کی گئی، حملے کے نتیجے میں حولدار عالم زیب سکنہ مسلم باغ حاجی لونگ شہید ہوئے۔ پولیس نے علاقے کو کنٹرول میں لیکر تحقیقات شروع کردی ہے۔دریں اثناء ڈی۔ائی۔جی ملاکنڈ محمد علی خان نے باجوڑ کادورہ کیا۔ شہید ہیڈ کانسٹیبل عالمزیب کی فاتحہ خوانی کی اور انکے ایصال ثواب کیلئے دعا کی۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر باجوڑ وقاص رفیق کے ہمراہ انہوں نے جائے وقوعہ کا معائنہ کیا اور چوکی کے اردگرد ماحول کا جائزہ لیا۔ ڈی۔ائی۔جی ملاکنڈ شہید ہیڈ کانسٹیبل عالمزیب کے گھر گیا، شہید کے ورثاء سے ملے، انہیں حوصلہ دیا اور لواحقین کو ہر قسم تعاون فراہم کرنے کی یقین دہانی کی۔اس موقع پر ڈی۔ائی۔جی ملاکنڈ محمد علی خان کا کہنا تھا کہ واقعہ انتہائی افسوس ناک ہے۔ شہید ہونے والا پولیس جوان پولیس فیمیلی سے ہے۔ غم کی اس گھڑی میں پورا پولیس ڈیپارٹمنٹ اپنے بھائی کیساتھ ہے۔ انکے بچوں کے بہتر تعلیم و تربیت اور بہتر مستقبل کیلئے تمام دستیاب وسائل فراہم کیا جائیگا۔ وہ بلکل بھی اپنے اپکو اکیلا نہ سمجھے۔واضح رہے مذکورہ ہیڈ کانسٹیبل گزشتہ رات شرپسند عناصر کے پولیس چوکی پر حملے کے نتیجے میں شہید ہوا تھا۔







