پشاور میں موبائل سروس معطل کردی گئی

سی سی پی او پشاور قاسم علی خان نے محرم الحرام کے حوالے سے سکیورٹی پلان جاری کردیا، جس کے مطابق یوم عاشور تک پشاور میں 14 ہزار اہل کار سکیورٹی خدمات سر انجام دے رہے ہیں اور نویں و دسویں محرم الحرام کو اندرونِ شہر مکمل طور پر سیل ہے۔ پشاور میں جلوسوں کی نگرانی سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے سے کی جارہی ہے۔ پولیس کے ساتھ فرنٹیئر کانسٹیبلری کے دستے بھی تعینات ہیں۔ جلوسوں کی گزر گاہوں ، اونچی عمارتوں پر اسنائپرز تعینات کردیے گئے ہیں۔

شہر میں 140 کلورز سرکٹ کیمرے کے ساتھ ساتھ ڈرون کیمروں کی بھی مدد لی جارہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed