آئی جی خیبر پختونخوا اختر حیات خان کی ہدایت پر چیف ٹریفک آفیسر سعود خان نے چارج سنبھالتے ہی ترجیحی بنیادوں پر ا لتواء کے شکار ترقی کے کیسز کو نمٹا دیا جس کے تحت سٹی ٹریفک پولیس پشاور کے 32 ایل ایچ سیز کو ایچ سیز کے عہدوں پر مستقل بنیادوں پر ترقی دیدی گئی۔ واضح رہے کہ ایل ایچ سیز نے کافی عرصہ پہلے کورس مکمل کیا تھا جس کے بعد ان کی ترقی کے کیسز التواء کا شکار ہو گئے تھے۔ حال ہی میں آئی جی خیبر پختونخوا اختر حیات خان کی ہدایت پر چیف ٹریفک آفیسر سعود خان نے چارج سنبھالتے ہی ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کر کے ترقی کے کیسز کو نمٹا دیا اور ایل ایچ سیز کو اگلے عہدوں پر ترقی دیکر ایچ سیز پروموٹ کردیا جس سے سٹی ٹریفک پولیس پشاور کے ترقی پانے والے اہلکاروں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ چیف ٹریفک آفیسر سعود خان نے کہا کہ سٹی ٹریفک پولیس پشاور کے حکام اور اہلکار اس ادارے کیلئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ترقی پانے والے ایچ سیز ایمانداری سے ڈیوٹی انجام دیں اور شہر میں ٹریفک کی روانی یقینی بنانے کے لئے تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں۔







