غیر ملکی سیاح کی لاش برآمد کرنیوالے نوجوانوں کا اعلان کردہ انعام اور سرکاری نوکریوں کا مطالبہ

موسی کا مصلیٰ سے لاپتہ ہونے والے غیر ملکی سیاح الیکزینڈر کی نعش گہری کھائی سے برآمد کرنے والے ضلع مانسہرہ کے تین نوجوانوں نے ڈی آئی جی خیبر پختونخوا کی جانب سے اعلان کردہ انعام اور سرکاری نوکریاں دینے کا مطالبہ کردیا۔منڈا گچھہ دیولی کے رہائشی ناظم شاہ ولد علی اکبر شاہ، منیر احمد ولد عبدالرف اور علی اکبر شاہ نے مانسہرہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ موسی کا مصلی سے واپسی پر انہیں ایک غیر ملکی سیاح کے لاپتہ ہونے کی اطلاع ملی۔انہوں نے کہا کہ ڈی آئی جی خیبر پختونخوا نے مقامی آبادی میں اعلان کیا تھا کہ جو بھی شخص سیاح الیکزینڈر کا سراغ لگا کر نعش برآمد کرنے میں مدد کرے گا، اسے دو افراد کے لیے سرکاری نوکریاں اور ایک لاکھ روپے نقد انعام دیا جائے گا۔نوجوانوں نے کہا کہ انہوں نے انتہائی دشوار راستوں اور گہری کھائیوں میں سر توڑ کوشش کی اور بالآخر سیاح کی نعش برآمد کرنے میں کامیاب ہوگئے۔ ان کے مطابق یہ کام انہوں نے اپنی جانوں کو خطرے میں ڈال کر انجام دیا۔انہوں نے حکومت، ضلعی انتظامیہ اور پولیس حکام سے مطالبہ کیا کہ اپنا کیا ہوا وعدہ پورا کرتے ہوئے انہیں اعلان کردہ انعام اور نوکریاں دی جائیں۔علاقہ مکینوں نے بھی تینوں نوجوانوں کی جرات اور بہادری کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسے لوگ ہی مشکل وقت میں قوم کا سرمایہ ہوتے ہیں اور حکام سے اپیل کی کہ ان نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کی جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed