کے ٹی ایچ میں او پی ڈی اور مفت ٹیسٹ کی سہولت معطل

خیبر ٹیچنگ اسپتال میں بزرگ شہریوں کے لیے او پی ڈی اور ایمرجنسی میں مفت ٹیسٹ کی سہولت معطل کر دی گئی۔قائم مقام اسپتال ڈائریکٹر کی جانب سے جاری آفس آرڈر جاری کر دیا گیا۔مراسلے میں لکھا ہے کہ اسپتال میں بزرگ شہریوں کے لیے او پی ڈی اور ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ میں مفت تشخیصی ٹیسٹ کی سہولت عارضی طور پر معطل رہے گی، سہولت کی معطلی کا فیصلہ بورڈ آف گورنرز سے باقاعدہ پالیسی کی منظوری تک نافذ العمل رہے گا۔ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ میں بنیادی نوعیت کے بعض ٹیسٹ بدستور مفت کیے جا سکیں گے۔مراسلے کے مطابق صرف ای سی جی، آر بی ایس، سی بی سی، یورین آر ای، یورین اور کریاٹینین کے ٹیسٹ ایمرجنسی میں مفت ہوں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed