پشاور: نجی اسکول کے قریب دھماکا، بچوں سمیت 4 افراد زخمی

پشاور: ورسک بابو گڑھی میں نجی اسکول کے قریب دھماکے کے باعث بچوں سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے۔

دھماکے کے بعد پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا جبکہ ریسکیو ون ون ٹو ٹو اور دیگر امدادی اور فلاحی اداروں کی ٹیمیں جائے وقوعہ پہنچ گئیں۔

پولیس اور ریسکیو اہلکاروں نے زخمی بچوں کو علاج کے لیے اسپتال منتقل کر دیا ہے جبکہ دھماکے کی نوعیت معلوم کی جا رہی ہے۔عینی شاہدین کے مطابق دھماکے سے قریبی بلڈنگ کے شیشے ٹوٹ گئے۔

پولیس کے مطابق زخمی ہونے والے تین افراد ورسک روڈ پر چپس فروخت کرتے ہیں اور تینوں افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایس پی ورسک محمد ارشد خان کا کہنا تھا کہ یہ بدقسمت واقعہ 9 بجکر 10 منٹ پر پیش آیا ہے، دھماکے کی نوعیت سے متعلق بی ڈی یو کی رپورٹ پر مزید تفصیلات شیئر کی جائیں گی۔

انہوں نے بتایا کہ یہ آئی ڈی بلاسٹ ہوا ہے اور دھماکے میں 4 کلوگرام بارودی مواد استعمال ہوا ہے، دھماکا میں کون ٹارگٹ تھا یہ کہنا قبل از وقت ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed