کاجول کا ’پٹھان‘ کی کمائی سے متعلق شاہ رخ خان سے سوال وائرل

ممبئی: بالی ووڈ کی میگا اسٹار کاجول کا فلم ’پٹھان ‘ کی کمائی سے متعلق سوال سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔

شاہ رخ خان کے ساتھ ’ دل والے دلہنیا لے جائیں گے‘ جیسی تاریخی ہٹ سیمت متعدد بلاک بسٹر فلمیں دینے والی اور ان کی قریبی دوست کاجول نے فلم ’پٹھان ‘ کی کمائی پر سوال اٹھا دیا۔

ایک ٹی وی شو کے دوران میزبان نے کاجول سے پوچھا کہ آپ شاہ رخ خان سے کیا پوچھنا چاہیں گی تو کاجول نے سوچتے ہوئے کہا کہ اس سے کیا پوچھوں شاہ رخ خان کا سب کچھ تو سوشل میڈیا پر موجود ہے۔ کچھ وقفے کے بعد کاجول نے ہنستے ہوئے کہا کہ شاہ رخ خان سے  پوچھوں گی ’ پٹھان‘ کی اصل کمائی کتنی ہوئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed