رہنما پی ٹی آئی بیرسٹر محمد علی سیف نے اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کی ہے۔ذرائع کے مطابق بیرسٹر سیف کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات گزشتہ رات اڈیالہ جیل میں ہوئی۔ذرائع کے مطابق ملاقات میں بیرسٹر سیف نے پی ٹی آئی اور دیگر امور سے متعلق بریفنگ دی۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں بانی پی ٹی آئی کی صحت سے متعلق گفتگو بھی ہوئی۔







