خیبر پختونخوا: انسداد پولیو مہم دوسرے روز بھی جاری

خیبر پختونخوا کے 28 اضلاع میں انسداد پولیو مہم دوسرے روز بھی جاری ہے۔ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے مطابق خیبرپختونخوا میں 44 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے، مہم کے پہلے روز 10 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلائے گئے۔ای او سی کا کہنا ہے کہ پشاور میں ایک لاکھ سے زیادہ بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلائے گئے جبکہ شہر میں 8 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلائے جائیں گے۔ایمرجنسی آپریشن سینٹر نے کہا کہ انسداد پولیو مہم کے لیے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں، مہم میں 15 ہزار پولیو ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ای او سی کا یہ بھی کہنا ہے کہ رواں سال صوبے میں پولیو کے 20 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed