فینز کو غیر محفوظ نہیں بنا سکتے، PCB کا اقدامات کا مطالبہ

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ رمیز راجہ کا کہنا ہے کہ فینز کو غیر محفوظ نہیں بنا سکتے، ان کی حفاظت کے لئے پی سی بی اقدامات کا مطالبہ کرے گا۔پی سی بی چیئرمین رمیز راجہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کا میچ بہت دلچسپ تھا، جو کچھ کل کے میچ میں ہوا ہم آئی سی سی کو خط لکھیں گے۔ذرائع چیئرمین پی سی بی کے مطابق پہلے مرحلے میں پاکستان کرکٹ بورڈ خط کے ذریعے تشویش کا اظہار کرے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ آئی سی سی، اے سی سی اور شارجہ کرکٹ کونسل کو خط لکھے گا، دبئی میں گزشتہ برس ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھی افغانستان کے خلاف میچ میں ہنگامہ آرائی ہوئی تھی۔ذرائع پی سی بی نے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے افغانستان کے خلاف ورلڈ کپ 2019 کے میچ میں لیڈز میں ہنگامہ آرائی ہوئی، فینز کے ساتھ تین مرتبہ ناخوشگوار واقعات ہوئے جو ناقابل برداشت ہیں۔ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ اسٹیڈیم میں ہنگامہ آرائی کا معاملہ متعلقہ حکام کے سامنے اٹھائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed