مصطفی نواز کھوکھر نے کہا ہے کہ حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ گوادر میں جاری عوامی احتجاج کا فوری حل نکالے

سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے کہا ہے کہ حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ گوادر میں جاری عوامی احتجاج کا فوری حل نکالے، پرامن عوامی احتجاج اور اس میں ہزاروں افراد کی شرکت گوادر کے عوام کی اخلاقی فتح ہے۔ایک بیان میں مصطفی نواز کھوکھر نے کہا کہ اگر ہمارے فیصلہ سازوں میں سمجھ بوجھ ہو تو اس احتجاج کو مثبت انداز میں دیکھیں، بلوچستان میں پر تشدد علیحدگی پسند تحریکیں اس احتجاج سے کمزور ہوں گی۔انہوں نے کہا کہ جب پہاڑوں میں موجود نوجوان دیکھیں گے کہ پرامن احتجاج سے مطالبات منوائے جا سکتے ہیں تو وہ بھی بندوق پھینک دیں گے، حکومت کو ہر صورت پرامن مظاہرین کے ساتھ بیٹھ کر ان کے جائز مطالبات ماننے چاہیے۔مصطفی نواز کھوکھر نے ریاستی جبر اور گرفتاریوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ جبر اور گرفتاریوں کے ذریعے عوام کی آواز کو نہیں دبایا جا سکتا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed