عدالتی فیصلوں پر تنقید کی حوصلہ افزائی کرینگے: چیف جسٹس

 

چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد کا کہنا ہے کہ عدالتی فیصلوں پر تنقید کی حوصلہ افزائی کریں گے۔لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد نے کہا کہ عدلیہ کا کوئی رجحان نہیں ہوتا۔ان کا کہنا ہے کہ جج جس کیس کو سنیں گے اس کا حقائق کے مطابق فیصلہ کریں گے۔چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ عدالتیں آزاد ہیں اور رہیں گی، آزادی سے فیصلے دیں گی۔انہوں نے کہا کہ عدالتی فیصلوں کو ناراضگی اور جھگڑے کی وجہ نہیں بنانا چاہیئے۔چیف جسٹس گلزار احمد نے مزید کہا کہ فیصلوں کو عدلیہ کا رجحان قرار دینا مناسب نہیں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ جج صاحبان گرمی کے موسم میں گرمی والا اور سردی میں سردی والا فیصلہ نہیں دیتے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed