کراچی کے علاقے ڈاکس میں واقع نیٹی جیٹی پل پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے موٹر سائیکل سوار شہری زخمی ہوگیا، جسے طبی امداد کے لیے سول اسپتال منتقل کردیا گیا۔
پولیس کے مطابق زخمی شخص کی شناخت 30 سالہ نثار احمد ولد نذیر احمد کے نام سے ہوئی ہے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق فائرنگ کا واقعہ مبینہ طور پر ڈکیتی کے دوران مزاحمت کے نتیجے میں پیش آیا۔
تاہم ایس ایچ او ڈاکس پرویز سولنگی کا کہنا ہے کہ مسلح ملزمان نے موٹر سائیکل سوار کے نہ رکنے پر سڑک پر فائرنگ کی، جس کے باعث وہ پتھر سے ٹکرا کر گر گیا اور زخمی ہوگیا۔
پولیس حکام کے مطابق ابھی تک واقعے کے درست مقام اور حالات کا تعین نہیں ہوسکا۔ پولیس واقعے سے متعلق مزید معلومات جمع کررہی ہے تاکہ فائرنگ کی اصل وجہ سامنے لائی جاسکے۔







