فضل الرحمان کی کردارکشی کی مذمت کرتے ہیں، حاجی ممتاز خان

جے یو آئی سعودی عرب ریاض شہر کے سرکردہ رہنما حاجی ممتاز خان نے کہا ہے کہ قائد جمعیتہ مولانا فضل الرحمن اور انکے خاندان کی کردار کشی انتہائی قابل مذمت ہے کیونکہ تاریخ گواہ ہے کہ اکابرین جمعیتہ کی کارکردگی و خدمات اظہر من الشمس ہے لہذا مولانا فضل الرحمن کیخلاف پروپیگنڈہ کرنا چاند پر تھوکنے کے مترادف ہے نیز مولانا فضل الرحمن ہی اس ملک کا وفادار لیڈر ہے جو عوامی حقوق کے حصول ، دفاع اسلام اور ظالم حکمرانوں کیخلاف دلیرانہ انداز میں پوری اخلاص کیساتھ کوشاں ہیں ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جمعیت الریاض سعودیہ کے رہنما الحاج ممتاز خان نے مزید کہا کہ جے یوآئی کی پوری تاریخ دلیری و بہادری اور قربانیوں سے بھری پڑی ہیں تحریک آزادی میں انگریز سامراج کو دندان شکن و عبرتناک شکست دینے والے ابابیلوں کے سامنے موجودہ حکومت ریت کی دیوار ہے جے یو آئی کے قائدین اور کارکنوں کو راہ حق اور اپنے مشن سے دنیا کی کوئی طاقت نہیں روک سکتی لہذا مخالفین کو ناکامی اور شرمندگی کے سوا کچھ حاصل نہیں ہوگا نیز ہمارے قائدین جمعیتہ اس دنیا میں صرف اپنے لئے نہیں جیتے بلکہ وہ دوسروں کیلئے جینے کو ترجیح دیتے ہیں ایسے ہی عظیم لوگوں میں مولانا فضل الرحمن کا نام ہراول دستے کے سپہ سالار سے جانا جاتا ہے ۔ آخر میں انہوں نے جے یو آئی سعودی عرب ریاض کی پوری جماعت کی طرف سے قائد جمعیتہ مولانا فضل الرحمن کو اپنی طرف سے مکمل سپورٹ و قربانی کا یقین دلایا ۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed