ریلوے خسارہ’ 41مقامات کو اراضی لیز پر دینے کا فیصلہ

پاکستان ریلویز نے محکمے کا خسارہ کم کرنے اور مالی استحکام کے لیے ملک بھر میں اپنی اراضی پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت تجارتی مقاصد کے لیے طویل مدتی لیز پر دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔منصوبے کے تحت پشاور، راولپنڈی، لاہور اور سکھر ڈویژن کے 41 مختلف مقامات پر تجارتی و رفاہی پلازے ، آئی ٹی پارکس، ہسپتال، ہیلتھ کیئر یونٹس، شورومز اور فوڈ اینڈ ریٹیل آٹ لیٹس تعمیر کیے جائیں گے۔ ریلوے ڈائریکٹوریٹ آف پراپرٹی اینڈ لینڈ کے تحت اراضی ابتدائی طور پر 21 سال کے لیے لیز پر دی جائے گی جس میں مزید 21 سال کی توسیع کی جا سکے گی۔سالانہ کرائے میں 8 فیصد کمپانڈ اضافہ ہوگا جبکہ نجی شراکت داروں کو قبضہ ملنے کے بعد تعمیرات اور منصوبے کی تیاری کے لیے 2 سال کا وقت دیا جائے گا۔منصوبے کے مطابق سب سے زیادہ 21 مقامات پشاور ڈویژن میں مختص کیے گئے ہیں۔ منصوبے سے پاکستان ریلویز کو مجموعی طور پر 1 ارب 81 کروڑ 27 لاکھ روپے یکمشت پریمیم اور 13 کروڑ 37 لاکھ روپے ابتدائی سالانہ کرائے کی مد میں حاصل ہوں گے جس سے محکمے کے خسارے میں کمی اور مالی استحکام میں مدد ملنے کی توقع ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed