ضلع صوابی میں اراضی کے تنازعات پر قتل کی الگ الگ وارداتوں میں دو نوجوان جاں بحق ہو گئے، پولیس تھانہ کالو خان کی رپورٹ کے مطابق طارق علی سکنہ شیخ جانہ نے ایف آئی آر درج کراتے ہوئے بتایا کہ وہ گزشتہ شام اپنے 25 سالہ بھائی جہانگیر اور بھتیجے فیصل کے ہمراہ شیوہ اڈا میں سودا سلف خریدنے کے بعد واپس رکشہ میں آکر شیخ جانہ بس سٹاپ پر اتر گئے جہاں سے ہم پیدل اپنے گائوں جارہے تھے جب ہم کرنل شیر خان کلے روڈ پر پہنچے تو وہاں وقاص جو اپنے دکان کے سامنے کھڑا تھا نے میرے بھائی جہانگیر کو روک کر ان کے ساتھ تکرار شروع کردی اس دوران وقاص نے باتوں باتوں میں گرم ہو کر یکدم شلوار سے پستول نکال کر جہانگیر پر فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر جاں بحق ہو گئے وجہ عناد تنازعہ اراضی بیان کی گئی ہے دریں اثنا ہاشم سکنہ یارحسین نے تھانہ یارحسین میں ایف آئی آر درج کراتے ہوئے بتایا کہ وہ گزشتہ صبح اپنے 31 سالہ بھائی شاہم کے ہمراہ چوک میں پٹرول پمپ کے قریب کھڑے تھے کہ اس دوران سکندر اور صداقت ساکنان یارحسین حال انبار نے مسلح آکر ہم پر فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں ان کا بھائی شاہم گولی لگنے سے موقع پر جاں بحق جبکہ وہ بال بال بچ گئے وجہ عناد تنازعہ اراضی اور مستورات بیان کی گئی ہے، پولیس نے الگ الگ ایف آئی آر درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے







