خیبر بینک کا مردوں کی صحت سے متعلق آگاہی سیشن’ موومبر کا آغاز

بینک آف خیبر (BoK) نے پشاور میں اپنے ہیڈ آفس ٹاور میں مردوں کی صحت سے متعلق ایک انٹرایکٹو آگاہی سیشن کے ساتھ موومبر 2026 کی سرگرمیوں کا آغاز کیا۔ سیشن میں سینئر انتظامیہ، عملے کے ارکان اور شعبہ صحت سے تعلق رکھنے والے مہمانوں نے شرکت کی۔موومبر ہر سال نومبر میں مردوں کی صحت کے آگاہی مہینے کے طور پر منایا جاتا ہے، جس کا مقصد مردوں کو اپنی جسمانی اور ذہنی صحت، بشمول پروسٹیٹ کی صحت اور نقل و حرکت، کے بارے میں کھل کر بات کرنے کی ترغیب دینا ہے۔ سیشن میں اس بات پر زور دیا گیا کہ درد اور ذہنی دبائو پر خاموش رہنے سے مسائل مزید بگڑتے ہیں۔سیشن کی قیادت ڈاکٹر ضیا اللہ نے کی، جو سرجن اور طبی محقق ہیں اور لیپروسکوپی اکیڈمی آف پاکستان کے بانی رکن اور جوائنٹ سیکرٹری ہیں۔ وہ شوگر جنرل ہسپتال، پشاور سے وابستہ ہیں۔ انہوں نے ذیابیطس، موٹاپے اور ہائی بلڈ پریشر پر گفتگو کی اور صحت مند طرزِ زندگی، اچھی غذائی عادات اور نظم و ضبط کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ذیابیطس کے پھیلا میں پاکستان دنیا بھر میں پہلے نمبر پر ہے، جہاں 31.4 فیصد بالغ افراد اس سے متاثر ہیں، اور یہ کہ مردوں کی ذہنی صحت بھی اہم ہے۔شرکا نے ڈاکٹر سے براہِ راست سوالات کیے اور موقع پر ہی رہنمائی حاصل کی۔ چیف فنانشل آفیسر عرفان سلیم اعوان، گروپ ہیڈ ریٹیل گل بہار خان، گروپ ہیڈ کارپوریٹ اینڈ انویسٹمنٹ بینکنگ نعمان ظفر اور گروپ ہیڈ آپریشن اینڈ سپورٹ امین ساجد نے ڈاکٹروں کو یادگاری تحائف پیش کیے۔گروپ ہیڈ ایچ آر ڈی شعبان بٹ نے مہمانوں اور شرکا کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ خاندانوں اور معاشرے میں مرد کا کردار بہت اہم ہے، اور اس کردار کے لیے صحت مند طرزِ زندگی اور ذہنی تندرستی پر توجہ ناگزیر ہے۔ایسے اقدامات کے ذریعے بینک آف خیبر اپنے ملازمین اور جن کمیونٹیز کی وہ خدمت کرتا ہے، ان کی فلاح و بہبود کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed