ضلعی انتظامیہ کی ورسک روڈ پر کارروائی، سڑکیں و فٹ پاتھ واگزار

کمشنر پشاور ڈویژن کی ہدایت اور ڈپٹی کمشنر پشاور کی زیرِ نگرانی ضلعی انتظامیہ نے کیپٹل میٹروپولیٹن گورنمنٹ اور پختونخوا ہائی وے اتھارٹی (PKHA) کے حکام کے ہمراہ ورسک روڈ پر تجاوزات اور غیر قانونی تعمیرات کے خلاف جامع کارروائی کی ہے۔ کارروائی کے دوران دکانوں اور مارکیٹوں کے باہر سڑک اور فٹ پاتھ پر قائم درجنوں غیر قانونی ساختوں اور تجاوزات کو بھاری مشینری کی مدد سے مسمار کر دیا گیا۔اس کارروائی کا بنیادی مقصد شہر کی اہم شاہراہ ورسک روڈ پر ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنا، فٹ پاتھوں کو پیادہ چلنے والوں کے لیے پاک کرنا اور شہریوں کو آمدورفت کی بہتر سہولیات فراہم کرنا ہے۔ ضلعی انتظامیہ پشاور کی جانب سے جاری بیان میں واضح کیا گیا ہے کہ تجاوزات کے خلاف یہ کارروائیاں بلاامتیاز جاری رہیں گی اور کسی کو بھی عوامی گزرگاہوں اور سرکاری اراضی پر غیر قانونی تعمیرات قائم کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed