ٹانک ، ٹریکٹر ٹرالی الٹنے سے ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق

ضلع ٹانک میں افسوس ناک واقعہ رونما ، ٹریکٹر ٹرالی الٹنے سے خواتین اور بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق ہو گئے، جبکہ اس حادثہ میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ذرائع نے بتایا ہے کہ ٹانک سے سرگودھا جانے والے ایک خاندان کو کلور کوٹ کے علاقے ہیتو خیسور روڈ پر حادثہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ خاندان کے افراد ٹریکٹر ٹرالی کے ذریعے سفر کر رہے تھے کہ اس دوران ہیتو خیسور روڈ پر ٹریکٹر ٹرالی اچانک الٹ گئی، جس کے نتیجے میں ٹرالی پر سوار افراد حادثے کا شکار ہوگئے۔حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، جبکہ اس دوران متعدد افراد زخمی بھی ہوئے، حادثے کے بعد علاقے کی فضا سوگوار ہو گئی، زخمیوں کو طبی امداد کے لیے فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed