بلوچستان پولیس اور نادرا میں جدید ڈیجیٹل شناختی سہولیات کا معاہدہ

کوئٹہ: بلوچستان پولیس اور نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کے درمیان جدید ڈیجیٹل شناختی خدمات کی فراہمی کے لیے معاہدہ طے پا گیا ہے، جس کے تحت پولیس کو ملٹی بائیومیٹرک ویری فکیشن سسٹم سمیت مختلف جدید سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

اس سلسلے میں منعقدہ تقریب میں انسپکٹر جنرل پولیس بلوچستان محمد طاہر، ڈائریکٹر جنرل نادرا سہیل جہانگیر اور دونوں اداروں کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

معاہدے کے تحت بلوچستان پولیس کو ملٹی بائیومیٹرک تصدیقی نظام فراہم کیا جائے گا، جبکہ آئی ڈی موبائل ایپ کے ذریعے شہریوں کی بائیومیٹرک تصدیق بھی ممکن ہوگی۔

اس نظام کی مدد سے شناختی کارڈز اور دیگر ڈیجیٹل شناختی دستاویزات کی جانچ پڑتال زیادہ مؤثر انداز میں کی جاسکے گی۔

معاہدے میں نادرا کی فرانزک ایپ تک رسائی بھی شامل ہے، جس کے ذریعے فنگر پرنٹس اور چہرے کی شناخت کی سہولت حاصل ہوگی۔ یہ ٹیکنالوجی جرائم کی تحقیقات اور مشتبہ افراد کی شناخت میں پولیس کی معاونت کرے گی۔

اس تعاون کے تحت شہریوں کے ذاتی کوائف کے تحفظ اور معلومات کی رازداری کو یقینی بنانے پر بھی خصوصی توجہ دی جائے گی۔

حکام کے مطابق نادرا اور بلوچستان پولیس کے درمیان یہ معاہدہ صوبے میں ڈیجیٹل پولیسنگ کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت ہے، جس سے عوامی خدمت، سلامتی اور تحفظ کے نظام کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔

دونوں اداروں کے حکام نے اس عزم کا اظہار کیا کہ باہمی تعاون کے ذریعے جدید، شفاف اور عوام دوست پولیسنگ کو فروغ دیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed