اسلام آباد: 23ویں ایشین ٹیم اسکواش چیمپئن شپ میں پاکستان ویمنز ٹیم کو سیمی فائنل میں شکست کا سامنا کرنا پڑا، جس کے بعد قومی ٹیم فائنل کی دوڑ سے باہر ہوگئی۔
سیمی فائنل میں ایران کی ویمنز ٹیم نے پاکستان کو ایک کے مقابلے میں دو گیمز سے شکست دی اور فائنل میں رسائی حاصل کرلی۔
اس ناکامی کے نتیجے میں پاکستان ویمنز ٹیم کا ایشین ٹیم اسکواش چیمپئن شپ کے فائنل تک پہنچنے کا سفر اختتام پذیر ہوگیا۔
دوسری جانب پاکستان مینز ٹیم سیمی فائنل میں ہانگ کانگ چائنا کے خلاف میدان میں اترے گی، جہاں اس کی نظریں فائنل میں جگہ بنانے پر ہوں گی۔







