تجاوزات آپریشن کے خلاف انتظامیہ کو مزید کارروائی سے روک دیا گیا

پشاور ہائیکورٹ نے تجاوزات کے خلاف آپریشن کی آڑ میں بلا نوٹس دکان مسمار کرنے کے خلاف دائر فیصل قریشی اور نعمان کی درخواستوں پر سماعت کرتے ہوئے متعلقہ انتظامیہ کو درخواست گزاروں کے خلاف مزید کسی بھی قسم کی کارروائی سے روک دیا ہے۔درخواست کی سماعت جسٹس سید ارشد علی اور جسٹس محمد فہیم ولی پر مشتمل دو رکنی بینچ نے کی۔ دورانِ سماعت درخواست گزاروں کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ انتظامیہ نے سرکلر روڈ پر واقع ان کے موکلین کی دکان بنا کسی پہلے سے دیے گئے قانونی نوٹس کے مسمار کر دی، جو آئینی و قانونی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے۔اس پر جسٹس سید ارشد علی نے سرکاری وکیل سے استفسار کیا کہ آپریشن سے قبل متاثرہ افراد کو نوٹس دیا جاتا ہے یا نہیں؟ عدالت نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ بغیر نوٹس جاری کیے کسی بھی شہری کے خلاف یہ کارروائی کیسے کی جا سکتی ہے۔ عدالت عالیہ نے معاملے پر تفصیلی رپورٹ مرتب کرنے اور آئندہ سماعت پر متعلقہ انتظامی افسران کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دیا۔ بعد ازاں عدالت نے تجاوزات سے متعلق تمام کیسز کو ایک ساتھ یکجا کر کے سننے کا فیصلہ کرتے ہوئے تمام فریقین سے جواب طلب کر لیا اور سماعت 5 نومبر تک کے لیے ملتوی کر دی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed