اسد قیصر کا نام پی سی ایل میں شامل کرنے پر جواب طلب

پشاور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی اسد قیصر کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ (پی سی ایل)میں شامل کرنے کے خلاف دائر درخواست پر وفاقی حکومت، ایف آئی اے، آئی جی پولیس خیبرپختونخوا اور دیگر متعلقہ فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے دو ہفتوں میں جواب طلب کرلیا۔درخواست کی سماعت پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس اعجاز انور اور جسٹس محمد فہیم ولی پر مشتمل دو رکنی بینچ نے کی۔سماعت کے دوران درخواست گزار کے وکیل آصف بابر ایڈووکیٹ نے مقف اختیار کیا کہ اسد قیصر سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور موجودہ رکن قومی اسمبلی ہیں، جن کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کیا گیا ہے۔وکیل نے عدالت کو بتایا کہ درخواست گزار کے خلاف مختلف مقدمات درج ہیں، تاہم وہ بعض مقدمات میں ضمانت پر ہیں جبکہ کچھ مقدمات میں بری ہوچکے ہیں۔درخواست گزار کے وکیل کے مطابق پی سی ایل میں نام شامل ہونے کے باعث ان کے موکل بیرون ملک سفر نہیں کرسکتے۔ انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ اس معاملے میں متعلقہ حکام کو نوٹس جاری کرکے ان سے جواب طلب کیا جائے۔عدالت نے ابتدائی سماعت کے بعد وفاقی حکومت، ایف آئی اے، آئی جی پولیس خیبرپختونخوا اور دیگر متعلقہ فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے دو ہفتوں کے اندر جواب جمع کرانے کی ہدایت کردی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed