ایبٹ آباد تھانہ حویلیاں پولیس کا ایکشن، شادی میں ہوائی فائرنگ کرنے والے سمیت 2 ملزمان گرفتار

ضلع ایبٹ آباد میں تھانہ حویلیاں پولیس نے ہوائی فائرنگ اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 2 ملزمان کو گرفتار کر کے رائفل اور پستول برآمد کر لیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ حویلیاں کیڈٹ عبدالغفور قریشی نے پولیس ٹیم کے ہمراہ دورانِ گشت ڈھیری کیالہ کے علاقے میں کارروائی کی، جہاں شادی کی تقریب کی خوشی میں قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ہوائی فائرنگ کرنے والے ملزم ارشاد خان ولد مشال خان (سکنہ ڈھیری کیالہ) کو موقع پر گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس نے ملزم کے قبضے سے 1 عدد 8 ایم ایم رائفل اور 15 عدد کارتوس برآمد کر لیے۔

ایک اور الگ کارروائی کے دوران تھانہ حویلیاں پولیس نے لڑی سیداں کے مقام پر ملزم فرحان محمود عرف شانی ولد محمود (سکنہ لڑی سیداں) کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے 1 عدد 30 بور پستول اور 6 عدد کارتوس برآمد کر لیے۔

تھانہ حویلیاں پولیس نے دونوں گرفتار ملزمان کے خلاف متعلقہ دفعات اور اسلحہ آرڈیننس کے تحت مقدمات درج کر کے مزید قا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed