پشاور میں کیپٹل سٹی پولیس کا سوشل میڈیا کے پلیٹ فارمز پر غیر اخلاقی مواد، نازیبا الفاظ کے استعمال اور گالم گلوچ کرنے والے عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ گلبہار پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر بدزبانی اور گالم گلوچ میں ملوث ملزم شاہسوار کو گرفتار کر کے قانونی تحویل میں لے لیا ہے۔
ترجمان پشاور پولیس کے مطابق قانون کی خلاف ورزی اور آن لائن اخلاقی حدود کو پامال کرنا کسی صورت قابلِ قبول نہیں ہے۔ پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ سوشل میڈیا کا ذمہ دارانہ استعمال یقینی بنائیں اور گفتگو کے دوران اخلاقیات و قانون کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں۔







