شبقدر کے حلقہ پی کے 66 سے تعلق رکھنے والی سیاسی شخصیت الیاس خان نے شبقدر میں تجاوزات کے خلاف حالیہ آپریشن کے دوران متاثرہ دکانداروں کو معاوضہ اور متبادل جگہیں فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ سرکاری زمین پر غیر قانونی قبضے کا خاتمہ ضروری ہے، تاہم یہ بھی معلوم کیا جائے کہ مبینہ طور پر سرکاری زمین کس نے فروخت کی، نقشوں کی منظوری کیسے دی گئی اور متعلقہ حکام نے بروقت کارروائی کیوں نہیں کی۔الیاس خان نے مطالبہ کیا کہ سرکاری زمین کی غیر قانونی فروخت میں ملوث افراد اور متعلقہ اہلکاروں کے خلاف شفاف انکوائری کرکے قانونی کارروائی کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ متاثرہ دکانداروں نے اپنی جمع پونجی کاروبار میں لگائی تھی، اس لیے ان کے نقصانات کا ازالہ کیا جائے اور انہیں متبادل جگہیں فراہم کی جائیں۔انہوں نے کہا کہ تجاوزات کے خاتمے کے ساتھ ان عناصر کو بھی بے نقاب کرنا ضروری ہے جنہوں نے مبینہ طور پر سرکاری زمین کی غیر قانونی فروخت میں کردار ادا کیا، تاکہ مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام ہوسکے۔







