خیبرپختونخوا میں گورنرراج کے بعد پی ٹی آئی کا وفاق سے رابطہ بحال ہونے کا انکشاف ہوا ہے، پارٹی ذرائع کے مطابق سابق وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے پارلیمانی پارٹی کی ہدایات پر وفاق سے رابطہ کیا ہے، جبکہ مذاکرات کے دوران صوبائی حکومت کی بحالی اور گرفتار کارکنوں کی رہائی کو ترجیح دی جائے گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ 20 اکتوبر کو ہونے والے پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں علی امین گنڈاپور کو وفاقی حکومت سے مذاکرات کے لیے مینڈیٹ دیا گیا تھا، گورنر راج سے قبل وفاقی حکومت کی مذاکراتی ٹیم میں شامل دو اہم وزرا سے بھی رابطہ کیا گیا ہے۔پارٹی ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کی پارلیمانی پارٹی میں مذاکرات کے حق میں اکثریت موجود ہے۔ اسی تناظر میں علی امین گنڈاپور کو وفاقی حکومت سے بات چیت آگے بڑھانے کی ذمہ داری سونپی گئی تھی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حالیہ رابطہ اسی فیصلے کے تحت کیا گیا ہے۔رپورٹس کے مطابق، پی ٹی آئی کی جانب سے وفاقی حکومت کی مذاکراتی ٹیم میں شامل دو اہم وزرا ئسے ابتدائی رابطہ کیا گیا ہے۔پارٹی ذرائع کے مطابق، آئندہ پیش رفت کا انحصار وفاقی حکومت کے ردعمل اور مذاکرات کے ذریعے معاملات آگے بڑھانے پر ہوگا۔ذرائع پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ سہیل آفریدی حکومت کی بحالی اور گرفتار کارکنان کی رہائی اولین ترجیح ہے، یاد رہے کہ 11 اکتوبر کو گورنر راج کے نفاذ کے بعد پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)اور وفاق کے مابین رابطے منقطع ہوگئے تھے۔







