تھانہ گلبہار پولیس کی کارروائی، سوشل میڈیا پر گالم گلوچ کرنے کے الزام میں شاہسوار گرفتار

پشاور میں کیپٹل سٹی پولیس کا سوشل میڈیا کے پلیٹ فارمز پر غیر اخلاقی مواد، نازیبا الفاظ کے استعمال اور گالم گلوچ کرنے والے عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ گلبہار پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر بدزبانی اور گالم گلوچ میں ملوث ملزم شاہسوار کو گرفتار کر کے قانونی تحویل میں لے لیا ہے۔

ترجمان پشاور پولیس کے مطابق قانون کی خلاف ورزی اور آن لائن اخلاقی حدود کو پامال کرنا کسی صورت قابلِ قبول نہیں ہے۔ پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ سوشل میڈیا کا ذمہ دارانہ استعمال یقینی بنائیں اور گفتگو کے دوران اخلاقیات و قانون کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed