اسرائیلی انتخابات سے صرف ایک روز قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی وزیرِ اعظم بنیامن نیتن یاہو کی کھلم کھلا حمایت کا اعلان کرتے ہوئے عوام پر زور دیا ہے کہ وہ انہیں دوبارہ ووٹ دیں۔ اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ٹروتھ سوشل’ پر جاری ایک پیغام میں ڈونلڈ ٹرمپ نے لکھا کہ اسرائیلی عوام نیتن یاہو کو منتخب کریں تاکہ دونوں مل کر شروع کیے گئے ادھورے کاموں کو پورا کر سکیں۔ انہوں نے نیتن یاہو کو ایک بہترین جنگجو قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کی شراکت داری سے بڑی فوجی کامیابیاں حاصل کی گئیں اور ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے سے روکا گیا۔ ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ اگر اسرائیل نے نیتن یاہو کے علاوہ کسی اور رہنما کو منتخب کیا تو امریکا کو خود امور سنبھالنے پڑیں گے، جس کا وہ فی الحال کوئی ارادہ نہیں رکھتے۔







